پی ٹی آئی ایم پی اے ملک لیاقت پر قاتلانہ حملہ

پی ٹی آئی ایم پی اے ملک لیاقت پر قاتلانہ حملہ
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ خیبر پختون خوا اسمبلی ملک لیاقت پر لوئردیرمیں قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لویر دیر کی تحصیل لعل قلعہ میدان حدود تھانہ زیمدارہ میں بمقام گل ملک لیاقت علی خان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائیرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد جان بحق جبکہ چار زخمی ہوئے، ان کے بھائی اوربھتیجے سمیت چارافراد جاں بحق ہوئے جبکہ ملک لیاقت شدید زخمی ہوئےہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم افراد نے تحصیل میدان میں ایم پی اے کی گاڑی پرفائرنگ کی ہے۔جان بحق ہونے والے افراد میں پولیس کانسٹیبل نصیر شہید،لیوی کانسٹیبل باچہ روان شہید، ایم پی اے لیاقت کے بھائی محمد عالم شہید اور ایم پی اے کا بھتیجا یاسیر شہید ہوئے ہیں وزیراعلیٰ محمود خان نے واقعہ کی بھرپورمذمت کی ہے اور حملے میں ملوث عناصرکی فوری گرفتاری کی ہدایت بھی کردی ہے۔زخمیوں کو علاج معالجہ کے لیے تیمرگرہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔