میچ فکسنگ کا الزام ، افغان کرکٹر احسان اللہ پر 5 سال کی پابندی لگا دی گئی

میچ فکسنگ کا الزام ، افغان کرکٹر احسان اللہ پر 5 سال کی پابندی لگا دی گئی

(ویب ڈیسک )   افغانستان ٹیم کے کھلاڑی   احسان اللہ جنت پر میچ فکسنگ کے الزام میں 5 سال کی پابندی لگادی گئی ہے۔

اس حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ نے  کہا ہے کہ  بیٹر احسان اللہ جنت پر تمام فارمیٹس میں کھیلنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

بورڈ نے بتایا کہ  بیٹر احسان اللہ جنت نے اس سال کابل میں ہونے والی پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے دوران آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی۔

اے سی بی کے مطابق   احسان اللہ جنت نے تمام الزامات کو تسلیم کیا ہے اور بدعنوانی میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کا اینٹی کرپشن یونٹ میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید 3 کھلاڑیوں سے تفتیش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ  26 سالہ احسان اللہ جنت نے 3 ٹیسٹ میچ اور 16 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، انہوں نے 2022 میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی کھیلا تھا۔

Watch Live Public News