غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کا فیصلہ

غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے حوالے سے قواعد میں بڑی تبدیلی، غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے  ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  دوبارہ رجسٹریشن کے لیے 1 ہزار سی سی گاڑی تک 5 ہزار  2 ہزار سی سی تک 10 ہزار فیس ادا کرنا ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  2000 سی سی سے اوپر گاڑیوں کو 20 ہزار جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جبکہ موٹر سائیکل کو دوبارہ رجسٹریشن پر 1 ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں 5 گنا فیس زائد وصول کی جائے گی۔

Watch Live Public News