وانا بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکہ، 2 شہری جاں بحق، 14 زخمی

وانا بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکہ، 2 شہری جاں بحق، 14 زخمی
کیپشن: وانا بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکہ، 2 شہری جاں بحق، 14 زخمی

ویب ڈیسک: وانا بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکہ، دھماکے میں دو شہری جاں بحق، 14 افراد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں پولیس اہلکار اور عام شہری شامل ہیں۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جس سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کا ہدف پولیس کی گاڑی تھی۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Watch Live Public News