امریکی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا نقصان نہیں ہوا، وزیر تجارت

امریکی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا نقصان نہیں ہوا، وزیر تجارت
کیپشن: امریکی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا نقصان نہیں ہوا، وزیر تجارت

 ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے امریکی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہونے کی تردید کر دی۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے امریکی ٹیرف سے متعلق جواب قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پاکستانی مصنوعات پر عائد ٹیرف 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کر دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں امریکی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف میں کمی سے پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

بعدازاں میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اس حوالے سے وزارت خزانہ کے سوالات نہ آنے پر سیکرٹری خزانہ کو طلب کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر گورنر اسٹیٹ بینک کو بھی طلب کرنا پڑا تو کرینگے۔

اسپیکر نے فنانس کمیٹی کے چیئرمین کو بھی سیکرٹری اور گورنر اسٹیٹ بینک کو بلانے کی ہدایات کردیں۔ اسپیکر نے وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری کو آفیسرز لابی سے باہر بھجوا دیا۔ اسپیکر نے رولنگ دی کہ پارلیمنٹ کو انتہائی غیر سنجیدہ لیا جارہا ہے یہ ناقابل قبول ہے۔

Watch Live Public News