ویب ڈیسک: خاتون کو حراساں کرنے کا معاملہ، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکاونٹ میں جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق سی ای او کے الیکٹرک نے 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم سات اگست کو نیشنل بینک آف پاکستان میں جمع کرائی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا صوبائی محتسب کا حکم نامہ جزوی معطل کردیا تھا۔ عدالت نے صوبائی محتسب کے حکم نامے کے مطابق مونس علوی کو 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
صوبائی محتسب نے خاتون ہراساں کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا تھا۔