(ویب ڈیسک ) کراچی میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے پوری عمارت گر گئی۔افسوس ناک واقعہ میں 7 افرد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کپڑے کی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہونے سے 5منزلہ متاثرہ عمارت گر گئی۔دھماکے سے منہدم ہونے والی عمارت کا کچھ حصہ ساتھ والی فیکٹری پر گرنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے ترجمان ریکسیو کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ ایک عمارت مکمل طور پر منہدم ہوچکی ہے، ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جھلسنے والے مزدوروں کو عمارت سے نکال لیا اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔