آسٹریلیا میں بچوں سے بدسلوکی کے واقعات، والدین میں خوف و ہراس پھیل گیا

آسٹریلیا میں بچوں سے بدسلوکی کے واقعات، والدین میں خوف و ہراس پھیل گیا

(ویب ڈیسک ) آسٹریلیا میں چائلڈ کیئر مراکز میں بچوں سے بدسلوکی کے واقعات نے والدین کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ حالیہ مہینوں میں متعدد کیسز منظر عام پر آنے کے بعد والدین میں خوف اور بے یقینی کی کیفیت دیکھی جا رہی ہے، جہاں وہ اپنے بچوں کی حفاظت کے بارے میں شدید تشویش کا شکار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چائلڈ کیئر سینٹرز میں بچوں کو ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان کیسز میں بعض عملے کے ارکان کی جانب سے بچوں کو دھمکانے، مارنے یا نامناسب رویہ اختیار کرنے کے الزامات شامل ہیں۔

ایک متاثرہ بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ "یہ سب بہت ڈراؤنا ہے، ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک محفوظ سمجھا جانے والا ادارہ اس قدر غیر محفوظ ہو سکتا ہے۔"

ان واقعات کے بعد نہ صرف والدین نے بچوں کو چائلڈ کیئر سینٹرز بھیجنا کم کر دیا ہے بلکہ حکومتی اداروں پر بھی سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چائلڈ کیئر سینٹرز کی کڑی نگرانی کی جائے اور عملے کی مکمل چھان بین کے بعد ہی بھرتی کی اجازت دی جائے۔

آسٹریلوی حکومت نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور متعدد مراکز میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

Watch Live Public News