پاکستانیوں کیلئے آسٹریلیا میں نوکری اور مستقل رہائش کا سنہری موقع

پاکستانیوں کیلئے آسٹریلیا میں نوکری اور مستقل رہائش کا سنہری موقع
کیپشن: پاکستانیوں کیلئے آسٹریلیا میں نوکری اور مستقل رہائش کا سنہری موقع

ویب ڈیسک: آسٹریلیا نے غیر ملکی ہنر مند افراد کے لیے ایمپلائر نومینیشن اسکیم (ENS) ویزا (سب کلاس 186) کے تحت مواقع مزید واضح کر دیے ہیں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق، اس اسکیم کے ذریعے اہل امیدوار آسٹریلوی آجر کی نامزدگی پر مستقل رہائش حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ویزا خاص طور پر ان افراد کے لیے ہے جو کسی مخصوص شعبے میں مہارت، تجربہ اور پیشہ ورانہ قابلیت رکھتے ہوں۔

درخواست دہندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی آسٹریلوی کمپنی کی جانب سے اسپانسرشپ حاصل کریں اور متعلقہ شعبے میں مطلوبہ معیار پر پورا اتریں۔

آسٹریلوی وزارتِ داخلہ ترجیحاً ایسے پیشہ ور افراد کو فوقیت دیتی ہے جو علاقائی علاقوں میں کام کریں، یا صحت و تدریسی شعبوں سے وابستہ ہوں۔

حکام کے مطابق اس پروگرام کا بنیادی مقصد آسٹریلیا میں ہنر مند افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا اور مختلف صنعتوں میں مضبوط فنی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ اسکیم ملکی معیشت کو بہتر بنانے اور ماہر افراد کو راغب کرنے کی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے۔

درخواست کا طریقہ:
ویزہ سے متعلق تازہ ترین اور مستند معلومات آسٹریلوی وزارتِ داخلہ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ بیورو آف امیگریشن نے واضح کیا ہے کہ یہ اسکیم محنتی اور قابل افراد کو عالمی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو منوانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے بیورو کی ویب سائٹ: [www.beoe.gov.pk](http://www.beoe.gov.pk) وزٹ کی جا سکتی ہے۔

Watch Live Public News