ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مکہ مکرمہ میں قصر الصفا آمد، سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شیخ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آلسعود نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا.
عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات جاری ہے۔ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی موجود ہیں.