صدر رجب طیب اردوان سعودی عرب پہنچ گئے

 صدر رجب طیب اردوان سعودی عرب پہنچ گئے
کیپشن:  صدر رجب طیب اردوان سعودی عرب پہنچ گئے

ویب ڈیسک: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے، جہاں شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، وزیر مملکت ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید، جدہ کے میئر احسان بافقیہ، ترکیہ میں سعودی عرب کے سفیر فہد ابو النصر، سعودی عرب میں ترکیہ کے سفیر امراللہ اشلر اور دیگر اعلیٰ حکام نے صدر اردوان کا استقبال کیا۔

صدر اردوان کے دورۂ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی تازہ صورتحال سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

Watch Live Public News