ویب ڈیسک: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد یہ 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 372 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 519 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 51 ڈالر فی اونس اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ہزار 319 ڈالر فی اونس ہو گئی۔