(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے،بڑے بڑے لوگ کہہ رہے ہیں حکومت گرچکی ہے۔
بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکی تاریخ میں اتنا مشکل وقت نہیں دیکھا جتنا آج ہے ،کبھی نہیں دیکھا 50،50 دن تک انٹرنیٹ ،سڑکیں بند ہوں ،حکومت اور احتجاج کرنے والوں سے تعلق نہیں،بس زندگی جینا چاہتے ہیں،ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن سے مسئلے کا حل نکالا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن کے قیام تک احتجاج کرنے والے احتجاج بند کردیں، تمام مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جاسکتا ہے ،یہ خود کو شیر کہتے ہیں یہ طاقت کے بھوکے ہیں،انہوں نے 10 سیٹیں پہلے ہی جیب میں ڈال لی تھیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ان کی غلط فہمی ہے آزادکشمیرمیں ان کی حکومت بنے گی ،ابھی تو آدھا الیکشن رہتا ہے، ن لیگ والوں کو لگ پتا جائے گا ،ان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ،بڑے بڑے لوگ کہہ رہے ہیں حکومت گرچکی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا ایک خاص حصہ وزیراعظم کی ہر کوشش ناکام بنانے کی کوشش کرتا ہے ،اصل لڑائی لاہور اور اسلام آباد کی ہو رہی ہے ،پیپلزپارٹی کو وزیراعظم سے کوئی شکایت نہیں،صرف پونچھ کی سیٹیں چاہیئں،حکومت بنا کر دکھاؤں گا ۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ آسان ہے کہنا سسٹم گرچکا ہے ،اس کا حل بھی بتائیں،نئےصوبوں کی تجویز پر عملدرآمد تب ہو گا جب طاقت عوام کے پاس ہوگی،نظام ناکام نہیں،نظام ناکام کرایا گیا ہے ،آزادکشمیرمیں کوئی اور حکومت بنانا چاہتا ہے آپ کسی اور کی بناتے ہو،ایسا ہی رہا تو آج کا سسٹم کل تک نہیں چلے گا ،وہ وقت دور نہیں جب یہ میرے پاؤں پکڑیں گے ۔