پاکستان سے مستقل دشمنی بھارت کے مفاد میں نہیں ، آر ایس ایس چیف   مودی پالیسیوں کیخلاف بول پڑے

پاکستان سے مستقل دشمنی بھارت کے مفاد میں نہیں ، آر ایس ایس چیف   مودی پالیسیوں کیخلاف بول پڑے

(ویب ڈیسک) پاکستان سے مستقل دشمنی بھارت کے مفاد میں نہیں، آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت بھی مودی پالیسیوں کے خلاف بول پڑے۔

آرایس ایس چیف نے ممبئی میں  جین زی سے خطاب کے دوران پاک بھارت تعلقات پر نیا بیانیہ دے دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کے برعکس ہندو تنظیم کا سربراہ بھی پاکستان سے بات چیت کا قائل نکلا ۔ 

  موہن بھاگوت کا کہنا ہے کہ  جنگ کے دوران تو ہم حکومت کے ساتھ ہیں، تاہم ہمسائیوں سے مستقل نفرت کے حق میں نہیں  ۔ پاکستان اور چین سے عوامی اور ثقافتی تعلقات ہمیشہ کے لیے ختم نہیں ہونے چاہئیں ۔ پاکستان سو سال پہلے تک برصغیر کا ہی حصہ تھا، تاریخی تعلقات بھولنا نہیں چاہئیں ۔مسلسل دشمنی کے بجائے بات چیت ہی مسائل کا دیرپا حل ہے ۔عام پاکستانی ہندوستانیوں کے دشمن نہیں، نفرت کی اصل وجہ سیاست ہے ۔   ریاستی سرحدیں اپنی جگہ، لیکن بنیادی طور پر انسانیت ایک ہی ہے ۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی نفرت انگیز سیاست کو خود بھارت کے اندر سے بڑا جھٹکا  ہے،  الیکشن اور ووٹ بینک کے لیے بویا گیا نفرت کا بیج  ہندوستانی سیاست کے لیے گلے کا طوق بن گیا۔

Watch Live Public News