ویب ڈیسک: ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ گابا میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا، لیکن انگلینڈ کی پوری ٹیم 241 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل نیسر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولینڈ نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ برینڈن ڈوگٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کو جیت کے لیے 65 رنز کا ہدف ملا، جسے اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ٹریوس ہیڈ 22 اور جیک ویدرالڈ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کپتان اسٹیو اسمتھ 23 اور مارنس لبوشین 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کا منفرد بیٹنگ ریکارڈ
آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایک منفرد بیٹنگ ریکارڈ قائم کیا۔ برسبین میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی بیٹرز نے اپنی اننگز میں ایک سنگ میل عبور کیا، جب تمام 11 بیٹرز ڈبل فیگرز میں پہنچے، جو کہ ایشیز تاریخ کا پہلا موقع تھا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے 1948 میں بھارت اور 1992 میں سری لنکا کے خلاف بھی یہ کارنامہ انجام دیا تھا، مگر ایشیز کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا کہ تمام 11 آسٹریلوی بیٹرز نے ڈبل فیگرز میں اننگز مکمل کی۔