ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر خیبرپختونخوا کی عوام کا دو ٹوک مؤقف 

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر خیبرپختونخوا کی عوام کا دو ٹوک مؤقف 

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر زہریلا بیانیہ بنانے والوں کے خلاف خیبرپختونخوا کی عوام کا دو ٹوک مؤقف  سامنے آگیا، خیبر پختونخوا کے غیور عوام کی ملک دشمن عناصر کیخلاف ڈی جی آئی ایس پی آر کے واضح مؤقف کی بھرپور حمایت کی۔

خیبرپختونخوا  کے عوام کا کہنا تھا کہ’ فوج کے خلاف باتیں کرنے والے جانوروں سے بھی بدتر اور ملک کے ساتھ غدار ہیں، ملک کےخلاف پروپیگنڈا کرنے والے تمام لوگوں کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان بالکل درست ہے۔‘

شہیدوں کا مذاق اڑانے، جعلی تصاویر بنا کر بے ہودہ باتیں کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرنے کیلئے کسی اضافی قانون یا دلیل کی ضرورت نہیں، ملک اور فوج کے خلاف باتیں کرنے والے تمام لوگ سخت سزا کے مستحق ہیں، پاک فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے، اسکا سر فخر سے بلند ہونے سے پاکستان کی عزت بڑھے گی۔

عوام کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت پر کچھ لوگ فوج کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں، پاکستان کو عالمی سطح پر اعلیٰ مقام دلانے پر دنیا بھر میں پاک فوج کی تعریف کی جا رہی ہے،پاکستانی فوج کے خلاف کچھ مخصوص لوگ بے بنیاد باتیں کرتے ہیں، یہ قوم کے ساتھ خیانت ہے۔

کے پی کے کے عوام کاکہنا تھا کہ پاکستان کی عسکری قیادت کی وجہ سے آج پوری دنیا ہماری عزت کرتی ہے،مخصوص عناصر کا پروپیگنڈا عالمی میڈیا پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے،خیبر پختونخواہ کی عوام کا ڈی جی آئی ایس پی آر کے مؤقف کی حمایت کرنا عوام اورپاک فوج کے درمیان باہمی اعتماد کا مظہر ہے۔ 

Watch Live Public News