ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سندھی ثقافت کے دن پر پیغام، کہا اپنے سندھی بہن بھائیوں کے ساتھ مل کر دنیا کی قدیم ترین اور سب سے متاثر کن تہذیب کا دن منا رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سندھ کا یوم ثقافت صوبہ سندھ کے قومی تقافتی ہم آہنگی میں کردار کا عکاس ہے، ہم صوبہ سندھ کی جانب سے قومی جمہوری روایات، شعوری ترقی اور اقتصادی بڑھوتری کے معترف ہیں۔
سندھ شاہ عبد الطیف بھٹائی اور سچل سرمست جیسے صوفیا کی سرزمین ہے، سندھ کے ادبی زعما نے محبت، بھائی چارے، صبر کا پیغام عام کیا،سندھ کے صوفیا کے اس پیغام نے قوم کو یکجہتی کا پیغام دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف مزید کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت اجرک، ٹوپی، موسیقی، ادب اور روایات سے عیاں ہے، سندھ کی ثقافتی علامات اس کی مہمان نوازی، ثقافتی وقار کا عکس ہیں، سندھ کے عوام کو ان کی ترقی پسندی، اور پاکستان کے وفاق کی مضبوطی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔