ماں کو زنجیروں سے باندھ کر قید کرنیوالا بدبخت بیٹا گرفتار

ماں کو زنجیروں سے باندھ کر قید کرنیوالا بدبخت بیٹا گرفتار
گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں پولیس نے جائیداد کی لالچ میں بوڑھی ماں کو زنجیروں سے باندھ کر رکھنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرنوالہ کے تھانہ گکھڑ منڈی میں بوڑھی ماں کو جائیداد کی لالچ میں زنجیروں سے باندھ کر قید رکھنے والے بدبخت بیٹے کو گرفتار کرکے معمر خاتون کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ سی پی او گوجرانوالہ حماد عابد کے مطابق ملزم اعجاز اپنی والدہ کا گھر زبردستی اپنے نام کروانا چاہتا تھا، اور والدہ کے انکار پر بدبخت بیٹے نے ماں کو گھر میں زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا۔ https://twitter.com/OfficialDPRPP/status/1490034386527735808?s=20&t=DuOT8pNXZjC_7tKtUjL5bg مقامی پولیس نے نشاندہی پر کارروائی کرکے بدبخت بیٹے کو گرفتار کر لیا، اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں تحفظ والدین آرڈیننس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ قانون شکن عناصر کو راہ راست پر لانے کے لئے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے۔

Watch Live Public News