پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کرگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کرگئے
کیپشن: Asad Siddiqui
سورس: ویب ڈسک

 ویب ڈسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی کے والد اور اداکارہ زارا نور عباس کے سُسر انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نے اپنے والد کے انتقال کی اطلاع اپنے انسٹاگرام پر دی ، انہوں نے اسٹوری پوسٹ کی جس میں لکھا کہ 'گزشتہ رات میں نے اپنا سایہ، اپنی طاقت اور اپنا سب کچھ کھو دیا'۔

 

اسد صدیقی نے مزید لکھا کہ 'میں نے اپنے گھر کے سب سے اہم شخص، گھر کے ستون ابو کو کھو دیا ہے'۔

اداکار نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ ان کے والد کی عمر 85 سال تھی اور ساتھ ہی اداکار نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سے ان کے اہلخانہ اور مرحوم والد کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

اسد صدیقی کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر مداح ان سے اظہارِ تعزیت کررہے ہیں۔