عمران خان کے بیٹے قاسم خان کا پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام،نئی پوسٹ شیئر کردی

عمران خان کے بیٹے قاسم خان کا پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام،نئی پوسٹ شیئر کردی
کیپشن: Kasim Khan's massage
سورس: ویب ڈسک

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کی نئی تصویر سامنے آگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی کی جانب سے بھی مختلف کمنٹس کئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان صاحبزادوں  27 سالہ سلیمان خان اور 25 سالہ قاسم خان کو ’تشدد آمیز دھمکیاں‘ موصول ہوئی ہیں جس پر پی ٹی آئی سپورٹرز بھی میدان آچکے ہیں اور اپنے قائد اور ان کے بیٹوں سے اظہار محبت کررہے ہیں کیونکہ عمران خان کے خاندان کے قریبی ذرائع نے  دعوی کیا  ہے کہ سابق وزیراعظم عمران  کے بیٹوں کو جیل میں اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنے کی صورت میں دھمکیاں دی گئی ہیں۔

عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے تصویر کو اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر شیئر کرتے پاکستانیو کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا  کہ ’ کل پاکستان کے لئے بڑا دن ہے اور آپ کا ووٹ بڑی اہمیت رکھتا ہے, جیسے بھی ہو سوشل میڈیا پر تصویر یا ویڈیو پوسٹ لکھیں ’ میرا ووٹ ‘ پی ٹی آئی کے لئے اور ہیش ٹیگ کیساتھ ووٹ پی ٹی آئی درج کریں۔اور پی ٹی آئی سے اپنی سپورٹ کا اظہار کریں۔

اس تصویر کو سینیئر صحافی صابرشاکر نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ شیئر کیا جس میں عمران خان کے صاحبزادوں نے پاکستان تحریک انصاف کا پرچم اٹھایا ہوا ہے، تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماحول کچھ بدلا بدلا سا لگ رہا ہے.

Watch Live Public News