ویب ڈیسک: حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دو ٹوک الفاظ میں مذاکرات سے متعلق واضح کردیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی،بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سخت آدمی ہیں، جیل کے اندر سے پہلے منظوری آ جائے پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کےلیے دروازے بند نہیں کئے،ہم تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کےلیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی،تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔
سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے رابطہ منقطع نہیں ہوئے وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔بانی پی ٹی آئی ایک سخت آدمی ہیں۔