شہزادہ ہیری پرجلاوطنی کی تلوار لٹکنے لگی

شہزادہ ہیری پرجلاوطنی کی تلوار لٹکنے لگی
کیپشن: شہزادہ ہیری پرجلاوطنی کی تلوار لٹکنے لگی

ویب ڈیسک: کیا شہزادہ ہیری بھی امریکا سے جلاوطنی کے جہنم کے "شکار" ہونے والوں میں سے ایک  ہوں گے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے حمایت نہ کرنیکا عندیہ دیدیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی ایک عدالت  میں ایک کیس زیر سماعت ہے جس میں جج نے امریکی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ  خفیہ شواہد  جاری کرنیکا عندیہ دیا ہے۔

جج کارل نکولس نے  ان الزامات پر سماعت کی کہ انھوں نے  امریکا  میں رہائش کے لیے اپنی درخواست میں اپنے ماضی کے منشیات کے استعمال کا ذکر نہیں کیا۔

سماعت کے موقع پر جج کارل نکولس جو دو سال سے مقدمے کی نگرانی کر رہے ہیں نے کہا کہ وہ امریکی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ خفیہ شواہد کے کچھ حصے جاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔جسٹس نکولس زیادہ سے زیادہ" ظاہر کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ شہزادہ امریکا کیسے پہنچا؟۔

 یادرہے کنزرویٹو امریکن ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ، جس میں شہزادےکے ویزا دستاویزات تک رسائی کی درخواست کی تاکہ یہ دیکھا جائےکہ اس نے اپنی امریکا میں  رہائش کی درخواست پر منشیات کے استعمال کا ذکر کیا ہے یا نہیں۔  شہزادہ ہیری نے اپنی بایو گرافی ’ سپئیر’’ میں منشیات کے استعمال کا  اعتراف  کیا تھا۔

تاہم 40 سالہ شہزادہ ہیری نے پی آر درخواست میں منشیات کے استعمال کا ذکر نہیں کیا  اس درخواست کو بائیڈن انتظامیہ نے حوالگی سے انکار کر دیا تھا۔

برطانوی اخبار ٹائمز ٹوڈے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا  گیا ہےکہ اگر  شہزادہ ہیری نے اپنی درخواست میں منشیات کے استعمال کا ذکر نہ کیا ہواتو اس کی سزا ملک بدری ہوگی۔

جج نے کہا کہ وہ  شہزادہ ہیری کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کا خیال رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ انکشاف کو ترجیح دیتے ہیں " ۔ جبکہ  محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ ترمیم کی درخواست کرے اور دستاویزات کو پبلک نہ کرے۔ محکمہ کے اٹارنی جان بارڈو نے کہا کہ بیانات میں "بہت سی معلومات موجود ہیں جنہیں ہم روکنے کی کوشش کر رہے ہیں"۔

چونکہ صدر ٹرمپ کے پاس وفاقی ایجنسیوں کو دستاویزات جاری کرنے کا حکم دینے کا اختیار ہے،یہی وجہ ہے ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے مارگریٹ تھیچر سینٹر فار فریڈم کے ڈائریکٹر نیل گارڈنر نے کہا ہے کہ "ہم امید کرتے ہیں کہ نئے صدر کے ساتھ زیادہ شفافیت کام ہوگا۔امریکی عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ آیا شہزادہ اپنی درخواست میں مخلص تھا یا نہیں"۔

ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ اپنی درخواست پر جھوٹ بولنے پر ہیری کو ملک بدر کرنے پر غور کریں گے۔میں اس کی حفاظت نہیں کروں گا۔ یہ ناقابل معافی ہے۔

 وکیل گارڈنر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اگر شہزادے نے اپنی امیگریشن کی درخواست پر جھوٹ بولا جو کہ ایک مجرمانہ جرم ہے تو ٹرمپ شہزادے کو ملک بدر کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News