(ویب ڈیسک ) سونے کی مقامی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت3 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1346 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 46 روپے ہو گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت بھی 1154 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 241 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 2869 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی قیمتیں بُلندی پر پہنچنے کا سلسلہ جاری رہا تھا اور فی تولہ قیمت ایک ہزار 300روپے بڑھ کر ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ روپے کے قریب جاپہنچی تھی۔