سہہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، کل پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

سہہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، کل پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

(ویب ڈیسک )  پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  افتتاحی میچ  کل نئے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سہہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی۔ ٹرافی رونمائی تقریب میں تینوں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر محمد رضوان نے کہا کہ   ہم اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے پر ُپرجوش ہیں،  اب تک سیریز کیلئے تیاریاں اچھی رہی ہیں،  کھلاڑی آئی سی سی ایونٹ سے قبل ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ  ہم نے لاہور میں لائٹس  میں اچھی ٹریننگ سیشن کی،  ہوم سائیڈ کا مقابلہ کرنے کے لیے منتظر ہیں، پاکستان دوبارہ آنے پر انہیں خوشی ہے،  سہ فریقی سیریز سے ہمیں وکٹوں کے بارے میں معلوم  ہوسکے گا جو چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے مددگارثابت ہوگا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ   سہہ فریقی سیریز ٹیم کے لئے میگا ایونٹ سے قبل وارم اپ کرنے کا بہترین موقع ہے، سہ ملکی ٹورنامنٹ سے ہمیں آئی سی سی ایونٹ کی تیاری سے قبل حالات سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔

Watch Live Public News