ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز آج پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز اہم مقابلے سے کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور خواجہ نافع کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے پہلے میچ میں صائم ایوب کے ساتھ خواجہ نافع کو بطور اوپنر میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
خواجہ نافع کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کی صورت میں تجربہ کار بلے باز فخر زمان کے ڈراپ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، خواجہ نافع، سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم، شاداب خان، عثمان خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہو سکتے ہیں۔