ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیدرلینڈز کے خلاف بابراور شاہین کےشاندار کیچ کی دھوم 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیدرلینڈز کے خلاف بابراور شاہین کےشاندار کیچ کی دھوم 
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیدرلینڈز کے خلاف بابراور شاہین کےشاندار کیچ کی دھوم 

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے فیلڈرز نے شاندار کیچز پکڑ کر شائقین کو محظوظ کیا اور اپنی ٹیم کو اہم برتری دلائی۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیدرلینڈز کی اننگز کے پانچویں اوور کی دوسری گیند پر مائیکل لیوٹ نے محمد نواز کی گیند پر سامنے کی جانب چھکا لگانے کی کوشش کی، لیکن گیند مکمل طور پر مڈل نہ ہو سکی۔

لانگ آف پر موجود بابر اعظم نے بھاگتے ہوئے کیچ پکڑا، تاہم باؤنڈری کی جانب بڑھنے پر گیند واپس میدان میں اچھال دی، جسے مڈ آن پر شاہین شاہ آفریدی نے بھاگتے ہوئے کیچ کر لیا۔

پاکستانی ٹیم کی شاندار فیلڈنگ کے نتیجے میں مجموعی طور پر آٹھ کیچز حاصل کیے گئے، جس سے مخالف ٹیم کو مسلسل مشکلات کا سامنا رہا۔

Watch Live Public News