محکمہ موسمیات کی کل سے ملک بھر میں بارشوں،برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی کل سے ملک بھر میں بارشوں،برفباری کی پیشگوئی
کیپشن: محکمہ موسمیات کی کل سے ملک بھر میں بارشوں،برفباری کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کے مطابق 8 فروری کو مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو 9 فروری کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

اس موسمی نظام کے زیرِ اثر متوقع موسم کی تفصیل درج ذیل ہے:

بلوچستان:
8 اور 9 فروری کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، مستونگ، بارکھان، سبی، لورالائی، خضدار، کیچ، گوادر، پنجگور اور آواران میں بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا:
9 اور 10 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرم، بنوں، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

پنجاب / اسلام آباد:
9 فروری کی شام سے 10 فروری کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، جھنگ، نورپور تھل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقامات پر بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، جبکہ لاہور میں اس دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری جبکہ جنوبی اضلاع میں تیز ہواؤں یا آندھی کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر:
9 اور 10 فروری کے دوران دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر جبکہ کشمیر کے علاقوں نیلم ویلی، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ برفباری متوقع ہے۔ اس دوران کشمیر کے بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

سندھ:
8 اور 9 فروری کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود سے ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

Watch Live Public News