رحمان اللہ گرباز نے پی ایس ایل 11 سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

رحمان اللہ گرباز نے پی ایس ایل 11 سے دستبرداری کا اعلان کر دیا
کیپشن: رحمان اللہ گرباز نے پی ایس ایل 11 سے دستبرداری کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: افغانستان کے جارح مزاج اوپنر رحمان اللہ گرباز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ گرباز کو پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے لیے آکشن سے قبل ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔

رحمان اللہ گرباز نے انسٹاگرام پر پشتو زبان میں ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پی ایس ایل میں عدم شرکت کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث وہ لیگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے اور ورلڈ کپ کے بعد افغانستان واپس جا رہے ہیں۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں گرباز نے مداحوں کی محبت اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی نے 5 فروری کو سوشل میڈیا کے ذریعے گرباز کی سائننگ کا باضابطہ اعلان کیا تھا، تاہم معاہدے کی مالی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہو کر 3 مئی تک جاری رہے گا۔

Watch Live Public News