گھریلو پریشانی سے دلبرداشتہ ماں نے2بچوں کو زہردےدیا

گھریلو پریشانی سے دلبرداشتہ ماں نے2بچوں کو زہردےدیا
کیپشن: گھریلو پریشانی سے دلبرداشتہ ماں نے2بچوں کو زہردےدیا

ویب ڈیسک: شیخوپورہ کے علاقے نشیمن پارک میں گھریلو حالات سے تنگ ماں نے 2 بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھا لیں۔جس سے دونوں بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ماں کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق گولیاں کھانے سے دونوں بچے جانبحق ہوگئے ہیں جبکہ ماں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔   ریسکیو ٹیم نے خاتون کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ مرنے والے بچوں کی عمریں 3 سے 5 سال ہیں۔ جانبحق بچوں کی شناخت محمد اور ثمر کے نام سے ہوئی ہے۔جبکہ بچوں کی والدہ کا نام ام حبیبہ بتایا جارہاہے۔ جس کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئےبچوں کے والد محنت کش قیصر کو حراست میں لے لیا ہے۔

Watch Live Public News