ویب ڈیسک: ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں پرویزالہٰی پر فردجرم عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے پرویزالہٰی پر فردجرم عائد کردی جبکہ پرویزالہٰی نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ پرویزالہٰی نے فردجرم چارج شیٹ پر دستخط کردیے۔
عدالت نے پرویزالہٰی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مںظور کرلی۔
ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج زیبرشہزاد کیانی نے کی۔