جیل میں 3بھائیوں کی ہلاکت کا معاملہ،2ایس ایچ اوزسمیت6ملازمین معطل

جیل میں 3بھائیوں کی ہلاکت کا معاملہ،2ایس ایچ اوزسمیت6ملازمین معطل
کیپشن: جیل میں 3بھائیوں کی ہلاکت کا معاملہ،2ایس ایچ اوزسمیت6ملازمین معطل

ویب ڈیسک: فیصل آبادکے تھانہ صدر تاندلیانوالہ  کی حوالات میں 3 ملزمان کی ہلاکت کے واقعہ میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ اور ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ سمیت 6 ملازمین کومعطل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معطل ملازمین میں سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ اور تفتیشی بھی شامل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر عابد خاں نے سنگین غفلت اور لاپرواہی کے الزام پر معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔
آر پی او کی جانب سے ملازمین کے معطل کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کی انکوائری مکمل ہونے پر مزید ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ 
یاد رہے کہ گذشتہ روز تھانہ صدر تاندلیانوالہ پر حملہ کے دوران حوالات میں بند 3 ملزمان بھائیوں کو قتل کیا گیا تھا۔

تھانہ صدر تاندلیانوالہ حملہ واقعہ میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔

آر پی او کی جانب مزید ایکشن لے لیا گیا۔ہیڈ کانسٹیبل تھانہ سٹی ریاض احمد اور کانسٹبل تھانہ صدر کو بھی معطل کر دیا گیا۔

Watch Live Public News