ویب ڈیسک: رکن پی ٹی آئی احتساب کمیٹی قاضی محمد انور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی انصاف لائرزفورم میں کوئی مداخلت نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی سازش کا حصہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کے رکن قاضی محمد انور نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میری بشریٰ بی بی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی سازش کی ۔مجھ پر الزام عائد کیا گیا کہ علی زمان ایڈووکیٹ کو عہدے سے ہٹایا۔
قاضی محمد انور نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے انصاف لائرز فورم میں کوئی مداخلت نہیں کی۔ بشریٰ بی بی پر من گھڑت الزامات عائد کیے گئے جس پر مجھے افسوس ہوا۔میں نے 55 سال وکالت کی، کبھی دھوکہ نہیں دیا اور نہ ہی جھوٹ بولا ۔
انہوں نے بتایا کہ ملٹری کورٹس کے فیصلوں کے خلاف کل اپیلیں دائر کردی گئیں۔اپیلوں میں ملٹری کورٹس کے فیصلوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔کرپشن میں ملوث وزراء سے باری باری پوچھ گچھ اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔سید قاسم علی اور مشیر صحت احتشام علی سے چند وضاحتیں طلب کی گئیں ۔ظاہر شاہ طورو کو طلب کیا گیا ہے ان کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں ۔