(ویب ڈیسک ) پاکستان کی برآمدات مالی سال 25-2024 کے6 ماہ میں 16.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق برآمدات میں گزشتہ سال کےمقابلے میں فیصد 10.52 کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔دسمبر2024 میں برآمدات 2.841 ا رب ڈالر تک پہنچ گئیں، نومبرکے مقابلے میں 0.28 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی سےنومبرتک برآمدات 13.6ارب ڈالررہیں، برآمدات میں 12.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
حکومتی اقدامات برآمدات کےفروغ اورمعیشت کےاستحکام کااہم ذریعہ ہیں۔ تجارتی پوزیشن مضبوط کرنےکےلیےحکومتی پالیسیوں نےکلیدی کردار ادا کیا۔
پاکستان کی برآمدات عالمی منڈی میں مسابقت کےلیےمضبوط بنیادیں فراہم کررہی ہیں۔ معاشی ترقی اورعالمی تجارت میں پاکستان کی شمولیت میں نمایاں پیشرفت ہے۔
حکومت برآمدات کو فروغ دینے کےلیے مراعات ا ور تجارتی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ برآمدات میں اضافہ معیشت کو مستحکم کرنے اور زرمبادلہ بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔