بجلی صارفین کیلئے خوشخبری ، بجلی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری ، بجلی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

(ویب ڈیسک ) نیشنل الیکٹرک  پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ،  ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 75 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی۔

نیپرا کے مطابق   ڈسکوز صارفین  کیلئے کمی نومبر کے فیول چارجز ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا فائدہ ڈسکوز صارفین کو جنوری کے بلوں میں ملے گا ۔

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بھی بجلی کی قیمت میں 49 پیسے کمی کی منظوریدی گئی ہے۔ کے الیکٹرک  کیلئے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی۔ 

نیپرا  نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔کمی کا اطلاق تمام ڈسکوز صارفین ماسوائے لائف لائن اور ماہانہ تین سو سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں پر ہو گا۔

  نیپرا کا کہنا  ہے کہ  کمی کا اطلاق الیکٹرک وہیکل چارچنگ اسٹیشن اور پی پیڈ صارفین پر بھی نہیں ہو گا ۔

Watch Live Public News