بھارتی کرکٹر یزویندرا چاہل کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں نے زور پکڑ لیا

بھارتی کرکٹر یزویندرا چاہل کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں نے زور پکڑ لیا

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹر یزویندرا چاہل جو ان دنوں اپنی اہلیہ کوریوگرافر اور رئیلٹی شو کنٹسٹنٹ دھناشری ورما سے علحیدگی کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی زد میں ہیں، انھوں نے اپنے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک مخفی پوسٹ شیئر کی ہے۔ 

اس پوسٹ میں بحران اور پریشانی کے دوران خاموشی کی طاقت کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔

34 سالہ کرکٹر کی اس پوسٹ کے بعد ان قیاس آرائیوں نے اور زیادہ زور پکڑ لیا ہے کہ ممکنہ طور پر انھوں نے اپنی اہلیہ سے کشیدہ تعلقات اور طلاق کی افواہوں کا جواب دیا ہے۔ 

اگرچہ یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما نے ان افواہوں پر براہ راست کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے، لیکن چاہل کی پوسٹ نے انکے مشکل وقت میں خاموشی برقرار رکھنے کا اشارہ ضرور دیا ہے۔ 

گو کہ دونوں سوشل میڈیا پر متواتر موجود رہتے ہیں لیکن اسکے باوجود انھوں نے اپنے کشیدہ تعلقات کے حوالے سے تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔


 

Watch Live Public News