ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کی تاریخ اور وینیو کو تبدیل کردیا گیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو ہونا تھی جو اب دو روز بعد 13 جنوری کو لاہور میں ہوگی،یہ تبدیلی پروڈکشن ٹیم اور براڈ کاسٹرز کو تیاری کو حتمی شکل دینے کے لیے اضافی وقت فراہم کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی ریہرسل 12 جنوری کو ہوگی اور اس دوران مرکزی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کرلیے جائیں گے۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈرافٹنگ کی تاریخ میں تبدیلی ایک ہموار اور اچھی تقریب کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کو گوادر میں کروانے کا اعلان کیا تھا۔
علاوہ ازیں پلاٹینم کیٹیگری کے لیے ڈرافٹ پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔