پاکستان کے صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب
کیپشن: پاکستان کے صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستانی بیٹسمین صاحبزادہ فرحان کو فروری کے لیے " پلیئر آف دی منتھ" قرار دے دیا ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی غیرمعمولی کارکردگی کے ذریعے یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 6 میچز میں مجموعی طور پر 383 رنز بنائے، جن میں 2 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران فرحان نے 160.25 کے شاندار سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلے وین شیلوک بھی " پلیئر آف دی منتھ" کے لیے نامزد تھے، تاہم اعزاز پاکستانی اسٹار کے حصے میں آیا۔

Watch Live Public News