ویب ڈیسک: انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ کے پلیئر آکشن میں پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو بڑی قیمت پر خرید لیا گیا۔ انہیں آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن کاویا مران نے 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 7 کروڑ 12 لاکھ پاکستانی روپے) میں ٹیم کا حصہ بنا لیا۔
اسی آکشن میں ایک اور پاکستانی کھلاڑی عثمان طارق بھی منتخب ہوئے جنہیں برمنگھم فینکس نے 1 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 5 کروڑ 32 لاکھ پاکستانی روپے) میں سائن کیا۔
Finally, a Pakistani player has been picked by an Indian-owned franchise!
— Pavilion Post (@CricinsightsX) March 12, 2026
Sunrisers Leeds, led by owner Kavya Maran, saw Daniel Vettori express interest in mystery spinner Abrar Ahmed.
The franchise eventually won the bidding war against Trent Rockets, securing him for £190,000 https://t.co/o5SN3Q95MQ pic.twitter.com/gpgJFcuQmg
دی ہنڈرڈ لیگ کے لیے کئی پاکستانی کرکٹرز نے رجسٹریشن کرائی تھی، تاہم اب تک صرف دو کھلاڑیوں کو ٹیموں نے منتخب کیا ہے۔
آکشن سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بھارت سے وابستہ فرنچائزز ممکنہ طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کو نہیں خریدیں گی، لیکن سن رائزرز لیڈز کی جانب سے ابرار احمد کو سائن کیے جانے کے بعد یہ تاثر غلط ثابت ہوا۔
دوسری جانب سن رائزرز گروپ کی کو اونر کاویا مران کو بھارتی سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے، جہاں بعض صارفین نے پاکستانی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے پر سوال اٹھائے ہیں۔