گزشتہ 2 سالوں میں اسلام آباد کے گرین ایریا میں کتنا اضافہ ہوا؟

گزشتہ 2 سالوں میں اسلام آباد کے گرین ایریا میں کتنا اضافہ ہوا؟
کیپشن: گزشتہ 2 سالوں میں اسلام آباد کے گرین ایریا میں کتنا اضافہ ہوا؟

ویب ڈیسک: نارملائزڈ ڈیفرنس ویجیٹیشن انڈیکس ( این ڈی وی آئی) کے تجزیے کے مطابق اسلام آباد کے گرین ایریا میں 9 ہزار ایکڑ سے زائد کا خالص اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ تجزیہ جنوری 2023 اور دسمبر 2025 کے اعداد و شمار کا تقابلی جائزہ لے کر تیار کیا گیا۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں سبزے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے علاقے میں جنگلات اور قدرتی ماحول کی بہتری کی نشاندہی ہوتی ہے۔ تاہم رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بعض سیکٹرز میں منصوبہ بند شہری ترقی کے باعث سبزہ کم ہوا ہے۔

این ڈی وی آئی نقشوں میں سبز رنگ نئے یا بہتر ہونے والے سبزے کی علامت ہے، جبکہ سرخ نشانات تعمیر شدہ یا ترقی یافتہ علاقوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

مجموعی طور پر نتائج اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اسلام آباد میں سبزہ زاروں کا کل رقبہ بڑھا ہے، جو شہری توسیع کے ساتھ ساتھ ایک مثبت ماحولیاتی رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

Watch Live Public News