اپوزیشن کیساتھ بات چیت اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہیں،راناثناءاللہ

اپوزیشن کیساتھ بات چیت اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہیں،راناثناءاللہ
کیپشن: اپوزیشن کیساتھ بات چیت اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہیں،راناثناءاللہ

ویب ڈیسک: مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سیاسی بات چیت اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کے لیے مکمل تیار ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلے بھی متعدد مواقع پر واضح کیا کہ فوج کا مینڈیٹ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنا نہیں ہے، مذاکرات سیاسی جماعتوں کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور یہی ان کا مینڈیٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اب فیصلہ پی ٹی آئی پر منحصر ہے کہ وہ مذاکرات کرنا چاہتی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے بجائے سٹریٹ موومنٹ کو ترجیح دے رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 9 مئی کی انارکی اور افراتفری چاہتے ہیں، ان کا ایجنڈا واضح ہے، اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی کے کہنے پر ادھر ادھر حرکت کر رہے ہیں۔ ان کے بقول، پی ٹی آئی کی پہیہ جام ہڑتال ناکام ہوگی اور عوام اسے سختی سے مسترد کریں گے۔

انہوں نے کے پی حکومت کے افغانستان کے حوالے سے مؤقف کو بھی انتہائی غیر ذمہ دارانہ، قابل مذمت اور قومی مفادات کے خلاف قرار دیا۔

Watch Live Public News