سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں دو روزہ نمایاں اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دو دنوں میں فی تولہ سونا مجموعی طور پر 12 ہزار 400 روپے مہنگا ہوا، تاہم آج اس کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 66 ہزار 762 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 173 روپے پر آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 12 ڈالر کم ہو کر فی اونس 4444 ڈالر ہو گئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Watch Live Public News