نادرانے گاڑیوں کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل انتہائی آسان کردیا

نادرانے گاڑیوں کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل انتہائی آسان کردیا
کیپشن: نادرانے گاڑیوں کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل انتہائی آسان کردیا

ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کو پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آسان بنا دیا گیا ہے۔

جاری کردہ عوامی نوٹس کے مطابق سندھ کے شہری اب گاڑیوں کے لین دین کے لیے بائیومیٹرک تصدیق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے مکمل کر سکتے ہیں، جس کے لیے نادرا کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ بائیومیٹرک تصدیق گھر پر مکمل کرنے کے بعد گاڑی کی منتقلی کا عمل متعلقہ محکموں میں مکمل کیا جا سکے گا۔

نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ مزید معلومات کے لیے نادرا کی سرکاری ویب سائٹ www.nadra.gov.pk پر بھی رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

مدد اور رہنمائی کے لیے نادرا نے موبائل صارفین کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1777 بھی جاری کیا ہے۔

Watch Live Public News