(ویب ڈیسک ) لاہور قلنڈر کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ بارڈر کے اُس پار لوگوں میں سپورٹس مین سپریٹ کی کمی ہے،ہمارا کام ہے کرکٹ کھیلنا تو کوشش ہوگی گی کہ گراونڈ میں جواب دیں۔
لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے پریس کانفرنس کی ۔اس دوران شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹرائلز کے ذریعے اچھا ٹیلنٹ سامنا آیا ہے، انہی کھلاڑیوں میں سے لاہور کی ٹیم کیلئے کھلاڑی سلیکٹ ہوں کر مستقبل میں کھیلیں گے،یہی کھلاڑی آئندہ پی ایس ایل میں ٹیم کے ساتھ نیٹ میں پریکٹس کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انجری کے بعد ری ہیب چل رہا ہے اور آئندہ ہفتے سے بولنگ شروع کردوں گا، انجری پچھلی مرتبہ کی طرح زیادہ سنگین نہیں ہے، ایم آر آئی رپورٹ میں بھی انجری سنگین نوعیت کی نہیں آئی۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم سمیت سب کھلاڑی انسان ہیں پرفارمنس اوپر نیچی ہوسکتی ہے، پاکستان ٹیم حال ہی میں اچھی کھیلتی آرہی ہے امید ہے آج والا میچ بھی جیتیں گے، سری لنکا میں کھیلنے سے ورلڈکپ کی تیاری میں فائندہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم میں اچھا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے،بارڈر کے اُس پار لوگوں میں سپورٹس مین سپریٹ کی کمی ہے،ہمارا کام ہے کرکٹ کھیلنا تو کوشش ہوگی گی کہ گراونڈ میں جواب دیں۔
لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا:
رانا عاطف نے کہا کہ اس سال ہم نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت ملک ک 28 شہروں میں ٹرائلز کروائے،ٹرائلز میں تین لاکھ سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی،ٹرائلز میں سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کا کیمپ لگایا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں رہنے والے کھلاڑیوں کیلئے اسپیشل کیمپ کا انعقاد کیا جس کیلئے شاہین آفریدی نے آج وزٹ کیا ہے، ٹرائلز سے لڑکیوں کا بھی بڑا ٹیلنٹ سامنے آیا،ہمارے لئے سب سے بڑا کھلاڑی شاہین آفریدی ہے، وہ فیصلہ کریں گے کہ لاہور کی ٹیم میں کون کھیلے گا۔