(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد نہ کہنے پر ردعمل سامنے آگیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ انکے صوبے میں دہشتگردی کی لہر جاری ہے،انکو پاک فوج کے جوانوں ،عام شہریوں،پولیس کو شہید کرنے والے دہشتگرد نہیں لگتے اور نہ ہی وہ انکو دہشتگرد کہنا چاہتے ہیں وہ ایکشن کیا لیں گے؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ ظالم کا ساتھ دینے والے بھی ظالم ہی کہلاتے ہیں۔