جعلی کالز اور پیغامات، پی ٹی اے نے عوام کو خبر دار کردیا

جعلی کالز اور پیغامات، پی ٹی اے نے عوام کو خبر دار کردیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) کی جانب سے عوام کو خبردار کردیا گیا ۔

پی ٹی اے نے عوام کو خبردار کیا کہ جعلی اور اسپوف شدہ یو اے این نمبروں سے آنے والی کالز اور پیغامات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دھوکہ باز خود کو پی ٹی اے، این سی سی آئی اے، بینکوں یا موبائل والٹ سروسز (جیسے ایزی پیسہ اور جاز کیش کا نمائندہ ظاہر کر کے لوگوں سے ذاتی اور مالی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پی ٹی اے نے بیان میں کہا کہ ایسے افراد عام طور پر آپ کی سم، بینک اکاؤنٹ یا موبائل والٹ بند کرنے کی دھمکی دیتے ہیں اور کال، ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کے ذریعے اوٹی پی، شناختی کارڈ نمبر، پن یا بائیو میٹرک معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پی ٹی اے نے مزید کہا کہ یاد رکھیں، کوئی بھی سرکاری ادارہ یا بینک کبھی بھی کال، میسج یا لنک کے ذریعے آپ کی ذاتی یا مالی معلومات طلب نہیں کرتا۔اگر آپ کو ایسی کال یا میسج موصول ہو تو فورآپی ٹی اے CMS کمپلینٹ پورٹل

آپ این سی سی آئی اے کو بھی رپورٹ کر سکتے ہیں .https://complaint.nccia.gov.pk تاکہ فراڈ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Watch Live Public News