دلیپ کمار کی نمازہ جنازہ کا اعلان

دلیپ کمار کی نمازہ جنازہ کا اعلان
ممبئی (ویب ڈیسک) دلیپ کمار 98 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ، تدفین آج جوہو قبرستان میں ہوگی. بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار کا کیریئر چھ دہائوں پر محیط تھا۔ دلیپ کمار کی آخری رسومات دن کے آخر میں ہوں گی، اس کا اعلان ان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا گیا تھا۔ ٹویٹ میں لکھا گیا "آج تدفین 5 بجے سانتا کروز ممبئی میں جوہو قبرستان میں ہوگی۔" یاد رہے کہ برصغیر کے لیجنڈ اداکار جنہیں ٹریجڈی کنگ کے نام سے پہچانا جاتا ہے وہ آج صبح طویل علالت کے بعد جان کی بازی ہار گئے ۔ ان کی وفات صبح 7بج کر 30منٹ پر ہوئی۔ ان کے ٹویٹر اکائونٹ پر فیصل فاروقی نے لکھا کہ ’’ میں انتہائی دکھی دل اور گہرے رنج و غم کے ساتھ چند منٹ قبل اپنے محبوب دلیپ صاحب کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں ،ہمیں خدا نے بھیجا ہے اور ہم اسی کے پاس واپس جانا ہے“۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔