آشنا کیساتھ مل کر شوہر کا بہیمانہ قتل، ٹک ٹاکر گرفتار

آشنا کیساتھ مل کر شوہر کا بہیمانہ قتل، ٹک ٹاکر گرفتار
فیصل آباد پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کر دیا، پولیس ٹیم نے دورانِ تفتیش پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھایا اور خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا جس نے اپنے شوہر کو آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا اور واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقے میں ایک ماہ قبل نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کرتے ہوئے خلیل احمد نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا اور اس کا مقدمہ جلیل احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا جو کہ مقتول کے بھائی ہیں۔ ڈی پی اوسیالکوٹ سید ذیشان رضا نے قتل کے اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ اگوکی پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ فیصل آباد پولیس نے اس مقدمے پر سر توڑ کام کیا اور مقتول کی بیوی میمونہ ارم شہزادی جو ٹک ٹاک پر ویڈیوز بھی بناتی ہے اس کے ٹک ٹاک پارٹنر رضوان عرف زین سے تعلقات تھے اور وہ رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی اس لیے اس نے اپنے ٹک ٹاک پارٹنر کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کے قتل کا منصوبہ بنایا اور شوہر کو قتل کروا کر وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا تھا. پولیس نے ملزمہ میمونہ ارم شہزادی کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ فائرنگ کرنے والے ملزم رضوان اور ایک نامعلوم کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جنہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔