حوالدار لالک جان شہید کےیومِ شہادت پر قرآن خوانی و دعاکا اہتمام

حوالدار لالک جان شہید کےیومِ شہادت پر قرآن خوانی و دعاکا اہتمام
کیپشن: حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کا 26واں یومِ شہادت ،ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی

ویب ڈیسک: گلگت بلتستان کے عظیم سپوت حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کا 26واں یومِ شہادت آج ملک بھر میں بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے ہوا جن میں شہید کے درجات کی بلندی اور وطن عزیز کے استحکام کے لیے دعائیں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق علماء کرام نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ "زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں، شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے، اور ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں، وہ ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور اپنے رب کے حضور سے رزق پاتا ہے۔ شہداء کی قربانیاں ہمیں سکھاتی ہیں کہ وطن کی حفاظت کے لیے جان نچھاور کرنا سب سے بڑی سعادت ہے۔

علماء نے کہا کہ شہید حوالدار لالک جان ایک سچا محبِ وطن اور بہادر سپاہی تھا، جس کی قربانی قوم کے لیے فخر اور محبت کا استعارہ ہے، اور وہ ہمیشہ ہر پاکستانی کے دل میں زندہ رہے گا۔

Watch Live Public News