سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر، فی تولہ کی قیمت ہزاروں روپے کم

سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر، فی تولہ کی قیمت ہزاروں روپے کم

ویب ڈیسک:ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی کمی ، فی تولہ سونا 3 لاکھ 53 ہزار روپے کا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کے خریداروں کے لئے اچھی خبر آگئی، ملک میں سونے کی قیمت  میں کمی واقع ہوئی ہے، قیمت 2500 روپے کم ہونے پر فی تولہ کی نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار مقرر ہوگئی۔

10 گرام سونا 2143 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 2 ہزار   640 روپے کا ہوگیا،  عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر سستا ہوکر 3310 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔ 

Watch Live Public News