صدر کی جانب سے برطرف کئے جانے کےبعد روسی  وزیر ٹرانسپورٹ کی خودکشی

صدر کی جانب سے برطرف کئے جانے کےبعد روسی  وزیر ٹرانسپورٹ کی خودکشی

ویب ڈیسک: روسی  وزیر ٹرانسپورٹ  نے   صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے برطرف کیے جانے کے چند گھنٹے بعدخودکشی کرلی۔

مقامی میڈیاکےمطابق  وزیر ٹرانسپورٹ رومن اسٹاروویٹ  مئی 2024 سے خدمات سرانجام دے رہے تھے،انہیں آج ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے برطرف کیاگیا.

برطرفی کے کچھ ہی گھنٹوں کےبعد 53سالہ رومن سٹارویٹ کی لاش ان کی کارسے ملی،ان کی موت گولی لگنے سے ہوئی تھی.

روسی تحقیقاتی اداروں نے سابق وزیر ٹرانسپورٹ کو ممکنہ خودکشی قراردے کر مزید تحقیقات  شروع کردی ہیں.

روسی میڈیا کےمطابق   سٹاروویت کی برطرفی کا تعلق کرسک کے علاقے میں قلعہ بندیوں کی تعمیر کے لیے مختص کیے گئے, سرکاری فنڈز کے غبن کی تحقیقات سے ہو سکتا ہے جہاں وہ وزیر ٹرانسپورٹ مقرر ہونے سے قبل گورنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

Watch Live Public News